ماں نے کمال کر دکھایا

 ❤❤❤🫶🏻 ❤❤❤ ایک تابعی بزرگ تھے حضرت ابو عبدالرحمن فروخؒ صاحب تاریح بغداد نے لکھا ہے کہ اپنے بیوی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ترکستان میں جہاد ہو رہاہے میں چلا جاٶ بیوی کہنے لگی میں حاملہ ہو فرمانے لگے تو اور تیرا حمل اللہ کے سپرد یہ تیس ہزار درہم ہے یہ تو رکھ لے اور مجھے اجازت دے میں اللہ کے راستے میں جاٶ فروحؒ نکلے ایک ماہ ایک سال دو سال تین سال کوئی خبر نہیں فروح کہاں گئے پیچھے  بیٹا پیدا ہوا پروان چڑھا جوان ہوا بیوی کی جوانی ڈھل رہی اپنے حاوند کے انتظار میں دیواروں کے ساتھ جوانی گزر رہی ہے سیاہی سفیدی میں بدل گئی رونق جھریوں میں بدل گئی جوانی بڑھاپے میں بدل گئی وہ پھر بھی انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو آئے گا تیس برس گزر گئے لیکن فروخ کا کوئی پتہ نہیں کبھی خبر آتی کہ زندہ ہے کبھی خبر آتی کہ شہید ہوگئے ایک رات لوگ عشاہ پڑھ کے جا چکے کہ ایک بڑے میاں ہتھیار سجائے ہوئے مدینے میں داحل ہوئے اپنے حیالات میں غلطاں وپیشماں پریشان و حیران یہ کون ہے یہ وہ جوان ہے جو جوانی میں نکلا تھا کالے داڑھی کے ساتھ آج لوٹا ہے سفید داڑھی کے ساتھ اس سوچ میں ہے کہ بیوی زندہ بھی ہے کہ مر گئی حاملہ تھی کی...

*⛔داڑهی نہ رکهنے کے حیلے بہانے اور ان کے حوالے سے مسائل

 *⛔داڑهی نہ رکهنے کے حیلے بہانے اور ان کے حوالے سے مسائل*


♾⭕♾💢♾


*🏵 اگر واقعی یہ احساس ہے کہ:-*


 داڑھی رکھنے سے ہماری عملی کوتاہیاں داڑھی کی بدنامی اور بے تو قیری کا باعث بنیں گی،


📍تو اس احساس و شعور کا تقاضا تو یہ ہے کہ:


🔸 *ایک مسلمان ہونے کے ناطے سے اپنے عمل و کردار سے کوتاہیوں کو دور کیا جائے،*


▪تاکہ نہ اسلام بدنام ہو اور نہ داڑھی -


 *🚫نہ کہ اپنی عملی کوتاہیاں داڑھی کے کھاتے میں ڈال کر ان کو داڑھی نہ رکھنے کا بہانہ بنا لیا جائے۔*


 ```📌بنا بریں یہ ایک خالصتا شیطانی وسوسہ ہے- جس کو داڑھی نہ رکھنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا-

``` 

🔥 *کچھ لوگ وہ ہیں جو اس طرح داڑھی کی توہین اور ناقدری کرتے ہیں کہ سارا اسلام داڑھی میں ہی تو نہیں ہے-*


📛 اور یوں اس توہین اور داڑھی کی نا قدری کو داڑھی رکھنے کا بہانا بنا لیتے ہیں۔ 


 *⭕حالانکہ یہ کہنا کہ اسلام کے فلاں حکم میں ہی تو اسلام نہیں ہے، اس طرح تو پھر کسی بھی حکم میں اسلام نہیں رہے گا*


🔸"مثلا "داڑھی میں ہی تو اسلام نہیں، 


🔸"نماز میں ہی تو اسلام نہیں ہے


🔸"زکوة ہی میں تو اسلام نہیں ہے،


🔸اگر کسی میں بھی اسلام نہیں ہے


 *تو پھر اسلام کس میں رہے گا-*⁉


🎯اس لیے اسلام کے احکام سے اس طرح جان چھڑانا کوئی معقول طریقہ ہے نہ کسی مسلمان کے شایان شان -


*🎗شیوہ مسلمانی تو یہ ہےکہ وہ دیکھے کہ:*


اسلام کا کیا حکم ہے،❓


*💟 ہر حکم پر سر اطاعت و تسلیم خم کر دینا ہی اسلام اور مسلمانی ہے اور اس سے یکسر مو انحراف اللہ کے حکم سے سر تابی اور شیوہ مسلمانی کے خلاف ہے-*


*🌹اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ:*


*🌺ترجمہ:*


 ```"جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ فرما دیں تو اس کے بعد کسی مومن مرد اور مومنہ عورت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنے معاملے کے بارے میں سوچے (کہ میں اسے کروں یا نہ کروں) کیونکہ ایسا سوچنا کفرو معصیت ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نا فرمانی کرتا ہے، وہ یقینا کھلی گمراہی میں مبتلا ہے-"``` 


📌کچھ نوجوان ایسے ہیں *جو داڑھی رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کی مائیں یا دیگر اہل خانہ نہیں رکھنے دیتے*


📍اور کہتے ہیں کہ:


*🔖ابھی تو تم جوان ہو، تیری شادی بھی کرنی ہے- اور یوں اپنے نوجوان بیٹے یا بھائی کو داڑھی نہیں رکھنے دیتے- گویا ان کے نزدیک داڑھی رکھنا عمر رسیدہ لوگوں کا کام ہے، نوجوانی کی عمر میں ایسا کام نہیں کیا جا سکتا-*


🔅داڑھی رکھ لینے کی صورت میں شادی مشکل ہو جائے گی وغیرہ -


▪اسی طرح بعض بیویاں اپنے خاوندوں کو داڑھیاں نہیں رکھنے دیتیں -


*▫یا بعض بندے از خود ہی اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کے لئے داڑھی رکھنے سے گریز کرتے ہیں -*


⭕ ایسے افراد کو سوچنا چاہیے کہ والدین کی اطاعت و فرما برداری یقینا بہت ضروری ہے-


⛔ *لیکن دوسری طرف اللہ اور رسول نے ان کی اطاعت کی ایک حد بھی مقرر کر دی ہے* 


▪اور وہ حد یہ ہے کہ: 


♨ *والدین پہ یا بیوی کی یا کسی اور کی بات صرف اس وقت تک مانی جائے جب تک وہ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف نہ ہو*


🎯 خلاف ہونے کی صورت میں اس کو نہ ماننا ضروری ہے-


*📜حدیث میں آتا ہے کہ:*


*🔖 نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے ایک انصاری کی امارت میں ایک لشکر بھیجا-‼‼


🔥 *اس امیر لشکر نے ایک مقام پر جا کر آگ کا شمار تیار کروایا اور فوجیوں کو حکم دیا کہ اس آگ میں کود جاؤ*


📌انہوں نے کہا کہ آگ سے بچنے کے لئے ہی تو ہم نے اسلام قبول کیا ہے، ہم آگ میں کس طرح چھلانگ لگا دیں⁉


⚜یہ بات *نبی صلی اللہ علیہ وسلم* تک پہنچی تو *آپ ﷺ* نے فرمایا:-


*🍃ترجمہ:*

 

*"اگر وہ اس آگ میں داخل ہو جاتے تو قیامت تک اس شے سے نہ نکلتے-یاد رکھو امیر کی یا دوسروں کی اطاعت معروف بھلائی کے کاموں میں ہے-"* 


*🔝اس سے معلوم ہوا کہ کسی کے کہنے سے شریعت کے کسی حکم پر عمل کرنے سے رک جانا، چاہے کہنے والے والدین ہی ہوں، سخت گناہ ہے اور اس پر سخت موائخزے کا امکان ہے*


 *```⭕ اس لیے کہ جس کام میں خالق کی معصیت لازم آتی ہو وہاں مخلوق کی اطاعت لازم نہیں ہے```* 


 *🔸اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :* 


*🌻لا طاعة فى معصيته ألله ،إنما الطاعت فى المعروف*


*🍃ترجمہ:*


 *📌"اللہ کی معصیت میں اطاعت نہیں، اطاعت صرف معروف میں ہے"-* 


*📑ایک دوسری روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :*


*🍃ترجمہ:*


 *"مسلمان مرد پر (امیر کی) سمع و اطاعت ہے ،چاہے وہ کام اسے پسند ہو یا نہ ہو الایہ یہ کہ اسے نا فرمانی (معصیت ) کا حکم دیا جائے تو پھر کوئی بھی شمع و اطاعت نہیں -"* 


🎯 *بہرحال داڑھی اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے*


 *☘علاوہ ازیں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرت میں شمار کیا ہے-* 


🌼 *فطرت کے ایک معنی وہ طریقہ ہے جو تمام انبیاء کا متفقہ طریقہ ہے- جن کے اتباع کا ہمیں بھی حکم دیا گیا ہے-*


 *🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :* 


*🍃ترجمہ:*


*دس چیزیں فطرت سے ہیں ان میں سے ایک موچھوں کا کتروانا اور دوسرا داڑھی کا بڑھانا"*


📒 پوری حدیث بخاری شریف میں دیکھی جا سکتی ہے-


*🌸جس میں دیگر امور فطرت کا تذکرہ ہے-*


〰⭕💢⭕〰▬▬▬▬▬▬▬▬


*گروپ میں ایڈ ہونے کے لیے رابطہ درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر میسج کیجئیے*

*+923325878032*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس