ماں نے کمال کر دکھایا

 ❤❤❤🫶🏻 ❤❤❤ ایک تابعی بزرگ تھے حضرت ابو عبدالرحمن فروخؒ صاحب تاریح بغداد نے لکھا ہے کہ اپنے بیوی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ترکستان میں جہاد ہو رہاہے میں چلا جاٶ بیوی کہنے لگی میں حاملہ ہو فرمانے لگے تو اور تیرا حمل اللہ کے سپرد یہ تیس ہزار درہم ہے یہ تو رکھ لے اور مجھے اجازت دے میں اللہ کے راستے میں جاٶ فروحؒ نکلے ایک ماہ ایک سال دو سال تین سال کوئی خبر نہیں فروح کہاں گئے پیچھے  بیٹا پیدا ہوا پروان چڑھا جوان ہوا بیوی کی جوانی ڈھل رہی اپنے حاوند کے انتظار میں دیواروں کے ساتھ جوانی گزر رہی ہے سیاہی سفیدی میں بدل گئی رونق جھریوں میں بدل گئی جوانی بڑھاپے میں بدل گئی وہ پھر بھی انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو آئے گا تیس برس گزر گئے لیکن فروخ کا کوئی پتہ نہیں کبھی خبر آتی کہ زندہ ہے کبھی خبر آتی کہ شہید ہوگئے ایک رات لوگ عشاہ پڑھ کے جا چکے کہ ایک بڑے میاں ہتھیار سجائے ہوئے مدینے میں داحل ہوئے اپنے حیالات میں غلطاں وپیشماں پریشان و حیران یہ کون ہے یہ وہ جوان ہے جو جوانی میں نکلا تھا کالے داڑھی کے ساتھ آج لوٹا ہے سفید داڑھی کے ساتھ اس سوچ میں ہے کہ بیوی زندہ بھی ہے کہ مر گئی حاملہ تھی کی...

🥀 _*قیامت اس طرح اچانک قائم ہوگی*_ 🥀

 🥀 _*قیامت اس طرح اچانک قائم ہوگی*_ 🥀


رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا

قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ دو عظیم جماعتیں قتال کریں گی ان کے مابین بڑی قتل و غارت ہوگی اور ان دونوں کا دعویٰ ایک ہی ہوگا اور تقریباً تیس دجال کذاب بھیجے جائیں گے وہ سب یہی دعویٰ کریں گے کہ وہ اللّٰہ کے رسول ہیں اور علم اٹھا لیا جائے گا اور زلزلے کثرت سے آئیں گے زمانہ (قیامت کا وقت) قریب آ جائے گا فتنے ظاہر ہوں گے قتل زیادہ ہوں گے اور تم میں مال کی کثرت ہو جائے گی اور ریل پیل ہو جائے گی مال والا خیال کرے گا کہ اس کا صدقہ کون قبول کرے گا؟ 

اور یہاں تک کہ وہ اسے کسی کو دینے کی کوشش کرے گا تو وہ شخص جسے وہ پیش کش کرے گا کہے گا مجھے اس کی ضرورت نہیں اور لوگ بڑی بڑی عمارتوں کے متعلق باہم فخر کریں گے ایک آدمی دوسرے آدمی کی قبر کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا کاش کہ اس کی جگہ میں ہوتا اور سورج مغرب سے نکلے گا جب وہ (اس طرف سے) طلوع ہو گا اور لوگ اسے دیکھ لیں گے تو وہ سب ایمان لے آئیں گے لیکن اس وقت کسی شخص کا ایمان اس کے لیے فائدہ مند نہیں ہو گا جو اس سے پہلے ایمان دار نہ ہو یا اس نے اپنے ایمان کی حالت میں اچھے کام نہ کیے ہوں اور قیامت اس طرح اچانک قائم ہوگی کہ دو آدمیوں نے اپنے درمیان اپنا کپڑا پھیلا رکھا ہوگا لیکن وہ نہ تو خرید و فروخت کر سکیں گے اور نہ اسے لپیٹ سکیں گے اور ایک آدمی اپنی اونٹنی کا دودھ نکال چکا ہوگا لیکن وہ اسے کھا (پی) نہ سکا ہوگا اور قیامت قائم ہوگی کہ ایک شخص اپنے حوض کی لپائی کر رہا ہوگا لیکن وہ اس سے پی نہیں سکے گا اور قیامت قائم ہوگی کہ (ایک آدمی) نے اپنا لقمہ منہ کی طرف اٹھا لیا ہوگا لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا 

متفق علیہ 

📗 مشکوٰۃ المصابیح 4510


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس