مچھلی کا خون پاک یا ناپاک
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
سوال؟
مچھلی کا خون پاک یا ناپاک
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق :
مچھلی کے خون سے متعلق حضرات فقہاء کرام کی رائے یہ ہے کہ وہ حقیقت میں خون نہیں ہے ، کیونکہ خون کی علامت یہ ہے کہ جب وہ سوکھتا ہے تو سیاہ پڑ جاتا ہے ، اور مچھلی سے نکلنے والی رطوبت سوکھنے کے بعد سیاہ نہیں پڑتی بلکہ سفید ہو جاتی ہے ۔ اس لئے راجح قول کے مطابق مچھلی کی سرخ رطوبت کپڑے یا جسم پر لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری نہیں ، اس کے ساتھ بھی نماز بلا کر اہت ادا ہوجائے گی ۔ البتہ اگر نظافت اور صفائی کے پیش نظر دھولیا جائے تو بہتر ہے ۔
أنا دم السمك فلائه لیس بدم على التحقيق ، وإنما هو دم صورة لأنه إذا یس ببيض والدم يشود و أيضا الحرارة خاصیۂ الدم والبرودة خاصية الماء فلو کان للشمک دم کم یڈم سوند في الماء ، أطلقه فشمل السمك الكبير اذا سال منه شيء ، فإن ظاهر الرواية طهارة دم الشمک مطلقا ۔ ( البحر الرائق ، ۱/۴۰۸ ، کتاب الطہارة ، باب الأنجاس ) لانه ليس بدم حقیقة لانه اذا یبس مبیض و الدم يسود ۔ ( رد المحتار ، باب الانجاس : ۲۹۴/۱ ) فقط
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں