🥀 _*فضـائل سیـــدنا ابـوبکر الصدیقؓ*_ 🥀
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
🥀 _*فضـائل سیـــدنا ابـوبکر الصدیقؓ*_ 🥀
رســول اللّٰہ ﷺ کو سب سے محبوب؟
سيدنا أنسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللّٰہﷺ سے عرض کیا گیا اللّٰہ کے رسول لوگوں میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟
آپﷺ نے فرمایا
*عــائـشــہؓ*
عرض کیا گیا مردوں میں؟
آپﷺ نے فرمایا ان کے والد
*ابـــوبکر الصــديقؓ*
📖 [ سنن إبن ماجه : ١٠١ ]
🥀 _*فضـائل سیـــدنا ابـوبکر صدیقؓ*_ 🥀
*سـب سے افضــل صحابــی کـون؟*
سيدنا محـمـد بن حنفيـةؒ فرماتے ہیں میں نے اپنے والد (سيدنـا علــي بن أبــي طالـبؓ) سے پوچھا کہ رســول اللّٰہﷺ کے بعـد سـب سے افضــل صحابــی کـون ہیـں؟
انہـوں نے بتــلایا کہ *ابوبـکرؓ*
میـں نے پوچھـا پھـر کـون ہیں؟
انہـوں نے بتـلایا اس کے بعـد عمـرؓ ہیـں
مجھے اس کـا اندیشــہ ہوا کـہ اب پھـر میں نے پوچھـا کہ اس کے بعـد؟
کہـہ دیں گـے کہ عثمــانؓ اس لیے میں نے خود کہـا اس کے بعـد آپ ہیـں؟
یہ سن کر وہ بولــے کہ میں تو صــرف عـام مسلمــانوں کی جمــاعت کـا ایک شخـص ہـوں
📖 [ صحيح البخاري : ٣٦٧١ ]
🥀 _*فضـائل سیـــدنا ابـوبکر الصدیقؓ*_ 🥀
*ابـوبکر کے پـاس چلـی جانــا*
ایک عــورت نبـی کریـمﷺ کی خدمـت میـں آئی تو آپﷺ نے ان سے فرمایـا کہ پھر آنـا اس نے کہـا اگــر میں آؤں اور آپ کو نہ پـاؤں تو؟
گـویا وہ وفـات کی طـرف اشـارہ کر رہـی تھـی
آپﷺ نے فرمایـا کہ اگر تـم مجـھے نہ پـا سکـو تو *ابـوبـکـر* کے پـاس چلـی آنـا
📖 |[ صحيح البخاري : ٣٦٥٩ ]
🥀 _*فضـائل سیـــدنا ابـوبکر صدیقؓ*_ 🥀
*مـدحِ صدیق بزبان شـاعرِ رسـول*
امام شعبـیؒ بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن عباسؓ نے بیان فرمایا
نبیﷺ کے بعد سب سے پہلے جـس نے نماز پڑھی وہ ابـو بکـر تھے پھر آپ نے شاعرِ رسول سیدنا حسـان بن ثابتؓ کے اشعار کو تمثیل میں پیش کیا
جب تم نے کسی بہادر بھائی کا ذکر کرنا ہو تو اپنـے بھـائی ابو بکـر کا ذکـر کرو ان کے عظیم کارناموں کی وجـہ سے جو انہوں نے انجـام دیے وہ رسول اللّٰہ ﷺ کے بعد روئے زمین پر بسنے والی عظیم شخصیت ہیں ان سب سے زیادہ متقی اور عادل شخص ہیں اور جو ذمـہ داری دی گئی تھی سب سے بہتر طور پر نبھانے والے ہیں اور وہ (نبیﷺ کے ساتھ) دوســرے تھے اور آگے آنے والے ہیں وہ جس اجتماع میں بھی جلوہ گر ہوئے وہ قابلِ تعریف ہوگئی اور وہ لوگوں میں سب سے پہلے شخص(مرد) ہیں جنہوں نے رسول اللّٰہ ﷺ کی تصــدیق کی
📖 [ مجموع الزوائد للھیثمی: ٩/ ٤٣ ]
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں