ماں نے کمال کر دکھایا

 ❤❤❤🫶🏻 ❤❤❤ ایک تابعی بزرگ تھے حضرت ابو عبدالرحمن فروخؒ صاحب تاریح بغداد نے لکھا ہے کہ اپنے بیوی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ترکستان میں جہاد ہو رہاہے میں چلا جاٶ بیوی کہنے لگی میں حاملہ ہو فرمانے لگے تو اور تیرا حمل اللہ کے سپرد یہ تیس ہزار درہم ہے یہ تو رکھ لے اور مجھے اجازت دے میں اللہ کے راستے میں جاٶ فروحؒ نکلے ایک ماہ ایک سال دو سال تین سال کوئی خبر نہیں فروح کہاں گئے پیچھے  بیٹا پیدا ہوا پروان چڑھا جوان ہوا بیوی کی جوانی ڈھل رہی اپنے حاوند کے انتظار میں دیواروں کے ساتھ جوانی گزر رہی ہے سیاہی سفیدی میں بدل گئی رونق جھریوں میں بدل گئی جوانی بڑھاپے میں بدل گئی وہ پھر بھی انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو آئے گا تیس برس گزر گئے لیکن فروخ کا کوئی پتہ نہیں کبھی خبر آتی کہ زندہ ہے کبھی خبر آتی کہ شہید ہوگئے ایک رات لوگ عشاہ پڑھ کے جا چکے کہ ایک بڑے میاں ہتھیار سجائے ہوئے مدینے میں داحل ہوئے اپنے حیالات میں غلطاں وپیشماں پریشان و حیران یہ کون ہے یہ وہ جوان ہے جو جوانی میں نکلا تھا کالے داڑھی کے ساتھ آج لوٹا ہے سفید داڑھی کے ساتھ اس سوچ میں ہے کہ بیوی زندہ بھی ہے کہ مر گئی حاملہ تھی کی...

تأثر امامین لعلی رضہ

تأثر امامین لعلی رضہ


امام اعظم ابوحنیفہ سے دریافت کیا گیاکہ لوگ حضرت علی کی خلافت پر جمع کیوں نہ ہوئے اور تنفر کا کیا سبب بنا فرمایا کہ حضرت علی حق بات کے اظہار میں کسی کی رعایت نہیں فرماتے تھے اور کسی بات میں مداہنت کو روا نھیں رکھتے تھے ۔

 امام شافعی نے فرمایا حضرت علی  زاہد تھے اور زاہد کا دنیاداروں سے میل ملاپ نہیں ہو سکتا اور حضرت علی عالم تھے اور عالم کسی کی خوشامد نہیں کرتا اور شجاع اور بہادر تھے اور بہادرکسی سے ڈرتا نہیں اور شریف تھے  اور شریف کسی کی پرواہ نہیں کرتا ۔ اس لیے لوگ آپ سے دور اور متنفر تھے 

۔ کذا فی تکمیل الایمان للشیخ عبد الحق دہلوی

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس