ماں نے کمال کر دکھایا

 ❤❤❤🫶🏻 ❤❤❤ ایک تابعی بزرگ تھے حضرت ابو عبدالرحمن فروخؒ صاحب تاریح بغداد نے لکھا ہے کہ اپنے بیوی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ترکستان میں جہاد ہو رہاہے میں چلا جاٶ بیوی کہنے لگی میں حاملہ ہو فرمانے لگے تو اور تیرا حمل اللہ کے سپرد یہ تیس ہزار درہم ہے یہ تو رکھ لے اور مجھے اجازت دے میں اللہ کے راستے میں جاٶ فروحؒ نکلے ایک ماہ ایک سال دو سال تین سال کوئی خبر نہیں فروح کہاں گئے پیچھے  بیٹا پیدا ہوا پروان چڑھا جوان ہوا بیوی کی جوانی ڈھل رہی اپنے حاوند کے انتظار میں دیواروں کے ساتھ جوانی گزر رہی ہے سیاہی سفیدی میں بدل گئی رونق جھریوں میں بدل گئی جوانی بڑھاپے میں بدل گئی وہ پھر بھی انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو آئے گا تیس برس گزر گئے لیکن فروخ کا کوئی پتہ نہیں کبھی خبر آتی کہ زندہ ہے کبھی خبر آتی کہ شہید ہوگئے ایک رات لوگ عشاہ پڑھ کے جا چکے کہ ایک بڑے میاں ہتھیار سجائے ہوئے مدینے میں داحل ہوئے اپنے حیالات میں غلطاں وپیشماں پریشان و حیران یہ کون ہے یہ وہ جوان ہے جو جوانی میں نکلا تھا کالے داڑھی کے ساتھ آج لوٹا ہے سفید داڑھی کے ساتھ اس سوچ میں ہے کہ بیوی زندہ بھی ہے کہ مر گئی حاملہ تھی کی...

علمی لطیفہ

علمی لطیفہ

                          *علمی لطیفہ* 
ایک امام صاحب کو عربی داں گورنر نےکہا کہ نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد تم بس ایک آیت ھی پڑھا کرو، کیونکہ امور سلطنت کی وجہ سے طویل نماز پڑھنا ہمارے لیے گراں ہے. اس حکم کے فوری بعد مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا. نماز میں امام صاحب نے پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آیت پڑھی.. *وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا* (الاحزاب-67) *اور وہ کہیں گے اے ھمارے رب ھم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی بات مانی تو انہوں نے ھمیں راستے سے بھٹکا دیا.* اگلی رکعت میں امام صاحب نے سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الاحزاب کی اگلی آیت پڑھی *ربنا آتهم ضعفين من العذاب والعنهم لعنا كبيرا. (الاحزاب- 68* *اے ھمارے رب تو انہیں دگنا عذاب دے اور ان پر تو بڑی لعنت کر.* نماز ختم ھوئی تو عربی داں گورنر صاحب نے کہا *"امام صاحب آپ جو جی چاھے پڑھو، جتنا جی چاھے پڑھو بس ان دو آیتوں کے علاوہ."* (یہ واقعہ ابن جوزی نے نقل کیا ہے)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس