اشاعتیں

ماں نے کمال کر دکھایا

 ❤❤❤🫶🏻 ❤❤❤ ایک تابعی بزرگ تھے حضرت ابو عبدالرحمن فروخؒ صاحب تاریح بغداد نے لکھا ہے کہ اپنے بیوی کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ترکستان میں جہاد ہو رہاہے میں چلا جاٶ بیوی کہنے لگی میں حاملہ ہو فرمانے لگے تو اور تیرا حمل اللہ کے سپرد یہ تیس ہزار درہم ہے یہ تو رکھ لے اور مجھے اجازت دے میں اللہ کے راستے میں جاٶ فروحؒ نکلے ایک ماہ ایک سال دو سال تین سال کوئی خبر نہیں فروح کہاں گئے پیچھے  بیٹا پیدا ہوا پروان چڑھا جوان ہوا بیوی کی جوانی ڈھل رہی اپنے حاوند کے انتظار میں دیواروں کے ساتھ جوانی گزر رہی ہے سیاہی سفیدی میں بدل گئی رونق جھریوں میں بدل گئی جوانی بڑھاپے میں بدل گئی وہ پھر بھی انتظار کرتی رہی کہ کبھی تو آئے گا تیس برس گزر گئے لیکن فروخ کا کوئی پتہ نہیں کبھی خبر آتی کہ زندہ ہے کبھی خبر آتی کہ شہید ہوگئے ایک رات لوگ عشاہ پڑھ کے جا چکے کہ ایک بڑے میاں ہتھیار سجائے ہوئے مدینے میں داحل ہوئے اپنے حیالات میں غلطاں وپیشماں پریشان و حیران یہ کون ہے یہ وہ جوان ہے جو جوانی میں نکلا تھا کالے داڑھی کے ساتھ آج لوٹا ہے سفید داڑھی کے ساتھ اس سوچ میں ہے کہ بیوی زندہ بھی ہے کہ مر گئی حاملہ تھی کی...

*قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی ذاتی اور سیاسی زندگی پر مبنی خصوصی پوڈکاسٹ،

*قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی ذاتی اور سیاسی زندگی پر مبنی خصوصی پوڈکاسٹ، کاشف الدین سید کے ساتھ   

توہین رسالت

توہین رسالتۖ! مولانا فضل الرحمن کا درست موقف نوید مسعود ہاشمی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جس میں وہ فرما رہے ہیں کہ ''مذہبی حوالے سے،توہین رسالت یا توہین مذہب کے مقدمات کے کے حوالے سے جب عدالتوں نے فیصلے سنا دیئے ہیں، لوگوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں تو ان مقدمات کے متعلق کمیشن بنانا،ان تجاویز پر بات کرنا ملک میں نئے نئے ہنگامے کھڑے کرنے والی بات ہے''۔یہ گفتگو مولانا فضل الرحمن نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ۖ کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث زیر حراست گستاخوں کے رشتہ داروں کی جانب سے مذکورہ گستاخوں کے خلاف درج مقدمات کے متعلق انکوائری کمیشن کے قیام کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کے تناظر میں فرمائی ہے۔اس وقت سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تقریباً ساڑھے چار سو گستاخوں کے خلاف مقدمات ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ان میں سے اب تک 40گستاخوں کے خلاف مقدمات کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اور عدالتیں ان 40گس...

سیاسی اصول

 *اصولوں کی سیاست یا اقتداری سرگس؟*  سیاست میں قیادت کے کئی ماڈل پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، نظریہ بیچ سکتے ہیں، اصولوں کا جنازہ نکال سکتے ہیں اور وقت کے فرعونوں کے در پر سجدہ ریز ہو سکتے ہیں۔ ایسے سیاستدان جب عوام کے سامنے آتے ہیں تو خود کو نظریاتی، انقلابی اور مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر درحقیقت وہ وقت کے ساتھ رنگ بدلنے والے موسمی پرندے ہوتے ہیں۔ ان کے لیے نظریہ اور اصول محض تقریریں چمکانے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے، جب کہ حقیقی قیادت وہی ہوتی ہے جو اصولوں پر ثابت قدم رہے، نظریے کی پہچان بنے، اور وقتی مفادات کی بجائے دیرپا مشن کے لیے کھڑی رہے۔ ایک لیڈر کی سب سے بڑی پہچان اس کا واضح سیاسی ویژن ہوتا ہے۔ مگر ہمارے ہاں کئی "بڑے سیاستدان" ایسے بھی ہیں جن کا ویژن اقتدار کے ساتھ ہی بدل جاتا ہے۔ اقتدار میں ہوں تو جمہوریت کے چیمپئن، اپوزیشن میں آئیں تو انقلاب کے داعی، اور مشکل میں پھنسیں تو این آر او کے طلبگار! یہ وہ طبقہ ہے جس کا سیاسی ویژن صرف اپنے مفادات کی حد تک محدود ہے، عوام اور ملک سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب اقتدار میں ہوتے ہیں ...

مولانا فضل الرحمان

تصویر
  *قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا جامعہ نصرت العلوم گجرانوالہ میں تقریب سے خطاب* 01 فروری 2025 *الْحَمْدُ للهِ نَحْمَدُه ونستعينُه ، ونستغفرُه ، ونؤمن به، ونتوكل عليه، ونعوذُ باللهِ من شرورِ أنفسِنا ، ومن سيئاتِ أعمالِنا ، مَن يَهْدِهِ اللهُ فلا مُضِلَّ له ، ومَن يُضْلِلْه فلا هادِيَ له ، ونشهدُ أن لا إله إلا اللهُ وحدَه لا شريكَ له ، ونشهدُ أنَّ سيدنا و سندنا و مولانا مُحَمَّدًا عبدُه ورسولُه، أرسله بِٱلْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا، وداعياً إلى الله بإذنه وسراجاً منيرا، صلى الله تعالى على خير خلقه محمد وعلى اله وصحبه وبارك وسلم تسليما كثيراً كثيرا. اما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم* *يُرِيدُونَ أَن يُطْفِـُٔوا۟ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَٰهِهِمْ وَيَأبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُۥ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ، هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلهُدَىٰ وَدِينِ ٱلحَقِّ لِيُظْهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلمُشرِكُونَ۔ صدق اللہ العظیم۔* حضرات علماء کرام، بزرگان ملت، جامعہ کے فضلاء اور طلباء عزیز، میرے دوستو اور بھائیو ! میر...

ملتان فضلاء کنوینشن

تصویر
 

فضلاء کنوینشن ملتان

تصویر
 *قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کا جامعہ خیر المدارس ملتان میں دستاربندی کی تقریب سے خطاب* 12 جنوری 2025 *الحمدلله الحمدلله وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی لاسیما علی سید الرسل و خاتم الانبیاء وعلی آله وصحبه و من بھدیھم اھتدی، اما بعد فاعوذ بالله من الشیطٰن الرجیم بسم الله الرحمٰن الرحیم* *يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ۔ صدق الله العظیم* قابل قدر انتہائی محترم حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ، حضرت مخدوم محترم مولانا خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ، تمام اساتذہ کرام، طلبہ عزیز، میرے بزرگو، دوستو اور بھائیو! سب سے پہلے میں جامعہ کے تمام فضلاء کو جنہوں نے ایک طویل عرصہ مدرسے کے احاطے میں دل کی دنیا کو روشن کرنے میں گزارا، وحی کے علوم سے مالامال ہوئے، تمام حفاظ کرام، قراء حضرات جنہوں نے قرات میں مہارت حاصل کی ہے، میں ان تمام اپنے برخورداروں کو دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی پوری زندگی چاہے دنیاوی ہو، چاہے برزخی ہو، چاہے اخروی ہو اسے تروتازہ رکھے۔ ہمارے شیخ حضرت ...

بیعت ہی نہیں تو پہر خروج کیسے

 

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس